2017 October 20
نواز شریف کی برطرفی کے فوراً بعد ہی حکومت نے داعش کے اہم سرغنہ معاویہ اعظم کو رہا کردیا
مندرجات: ٨٩٦ تاریخ اشاعت: ٠١ August ٢٠١٧ - ١١:٣١ مشاہدات: 57
خبریں » پبلک
نواز شریف کی برطرفی کے فوراً بعد ہی حکومت نے داعش کے اہم سرغنہ معاویہ اعظم کو رہا کردیا

شیعیت نیوز: نواز شریف کی برطرفی کے فوراً بعد ہی حکومت نے داعش کے اہم سرغنہ معاویہ اعظم کو رہا کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ۱۷ ماہ قبل کالعدم اہلسنت و الجماعت کے دہشتگرد رہنما اعظم طارق کے بیٹے کو دہشتگردانہ اور پاکستان مخالف کاروائیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر سیکورٹی اداروںنے گرفتار کرلیا تھا لیکن اچانک اس دہشتگرد کو رہا کردیا گیا ہے جو کہ ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نواز حکومت وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی کے بعد پاکستان دشمن اقدامات اُٹھارہی ہے ، اسی سلسلے میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے وزراء اعلیٰ کی جانب سے پاکستانی ریاست کے خلا ف بیانات جہاں پاکستان کی سالمیت کے ساز ش ہیں تو وہیں پر دہشتگرد رہنماوں کی رہائی اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہے کہ مسلم لیگ حکومت نے وزیر اعظم کی برطرفی کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان کے خلاف کوئی بڑی سازش تیار کرلی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی