2017 September 26
سعودی عرب نےعبادت پر بھی ٹیکس لگا دیا
مندرجات: ٨٩٤ تاریخ اشاعت: ٣١ July ٢٠١٧ - ١٢:٣٧ مشاہدات: 40
خبریں » پبلک
سعودی عرب نےعبادت پر بھی ٹیکس لگا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی حکومت نے دوسری دفعہ حج کرنیوالوں پر 2 ہزار ریال اضافی ٹیکس لگا دیا، سعودی عرب کی اس پالیسی سے ہزاروں پرائیویٹ سکیم کے عازمین حج متاثر ہوں گے۔

سعودی وزارت الحج نے ای حج میں ایسے تمام افراد جو حج 2014ء سے 2016ء تک فریضہ حج ادا کر چکے ہیں، ان کی آن لائن فیڈنگ کیساتھ 2 ہزار اضافی ریال ادا کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔ ای حج میں 2 ہزار ریال ادا کرنے پر جب تک او کے نہیں کیا جاتا فارم فیڈ نہیں ہوتا، 2 ہزار ریال حاجی کو ائیرپورٹ پر ادا کرنا ہے یا کسی اور جگہ اس کا انتظار کیا جا رہا ہے، البتہ سعودیہ کے فیصلے کے مطابق 2 ہزار ریال اضافی ٹیکس عائد کرنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوں گے، پرائیویٹ سکیم میں 5 سے 10 فیصد تعداد ایسی ہے جو ہر سال یا اگلے سال حج کیلئے جاتے ہیں، حجِ بدل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار ریال کی معافی نہیں مل رہی، گروپ لیڈر پر بھی 2 ہزار ریال ٹیکس لاگو کر دیا گیا ہے، جو ہر سال عازمین حج کو لیکر سعودی عرب جاتے ہیں۔

ملک بھر کے حج آرگنائزرز نے وزیر مذہبی امور سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے اضافی دو ہزار ریال ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی