2017 August 20
سعودی فوج نے ایک اور شیعہ نوجوان کو شہید کردیا، العوامیہ میں کرفیو لگادیا
مندرجات: ٨٩٣ تاریخ اشاعت: ٣١ July ٢٠١٧ - ١٢:٣٤ مشاہدات: 20
خبریں » پبلک
سعودی فوج نے ایک اور شیعہ نوجوان کو شہید کردیا، العوامیہ میں کرفیو لگادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی فوج نے ملک کے شیعہ آبادی والے محصور علاقے العوامیہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کرشہید اور مسلسل بمباری کے بعد کرفیونافذ کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی سیاسی کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی فوجیوں نے ہفتے کی شام العوامیہ شہر میں عام شہریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی مہدی السبیتی نامی ایک سعودی نوجوان شہید ہوگیا۔ جمعے کو بھی سعودیی فوجیوں نے ایک نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

اس درمیان اطلاعات ہیں کہ سعودی شاہی خاندان کے فوجیوں نے العوامیہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو کنکریٹ کی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے۔

سعودی شاہی خاندان کے گماشتے العوامیہ سٹی اور اس کے نواحی دیہات میں دندناتے پھر رہے ہیں اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

العوامیہ کے علاقے میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے بعد، اب مقامی شہری بھی، سعودی توپ خانے کی گولہ باری، محاصرے اور حملوں سے بچنے کے لیے، کوچ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں سن دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس علاقے کے عوام مذہبی اور سماجی بنیادوں پر روا رکھے جانے والے تفریق آمیز سلوک کے خاتمے اور بنیادی شہری حقوق دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کی شاہی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے، عوامی آواز کو طاقت کے ذریعے دبائے کی کوشش کر رہی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی