2017 September 26
کبیروالا سے ایک اور دینی طالب فلک شیر کوCTDپنجاب نے اغوا کرلیا
مندرجات: ٨٨٨ تاریخ اشاعت: ٣٠ July ٢٠١٧ - ١١:٠٦ مشاہدات: 38
خبریں » پبلک
کبیروالا سے ایک اور دینی طالب فلک شیر کوCTDپنجاب نے اغوا کرلیا

شیعیت نیوز: حوزہ علمیہ قم کے ایک اور طالب علم گرفتار کوکبیروالا کے نواحی علاقے موضع کنڈ سرگانہ سے حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے اغوا کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قم المقدس کے طالبعلم برادر قاری فلک شیر کو نامعلوم افراد نے اس وقت اغوا کیا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ کہیں جارہے تھے۔

قاری فلک شیر جامعۃ المصطفی العالمیہٰ کےباقاعدہ رجسٹرڈ طالبعلم ہیں جو کہ ماہ مبارک رمضان میں تبلیغات کے سلسلے میں پاکستان آئے تھے، گرفتاری کے وقت قاری فلک کے ساتھ ان بڑے بھائی بھی موجود تھے جنہوں نے حملہ اغوا کاروں سے کہاکہ تم اپنی شناخت کرواؤ؟ جس پر انہوں نے ان کی کنپٹی پر گن رکھ دی اور مولانا فلک شیر گاڑی میں بٹھا کر چلے گئے۔ ابھی تک قاری فلک شیر کی کوئی خبر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چند دنوں پہلے ہی کبیروالا سے دو بھائیوں کو سی ٹی ڈی نامی ادارے نے اغوا کرلیا تھا ،دونوں بھائی شادی کے سلسلے میں نجف و قم سے پاکستان آئے تھے تاہم کچھ دونوں بعد ہی ان دونوں بھائی کو رہا کردیا گیا تھا۔

پنجاب حکومت دراصل سعودی حکومت ہے جو شیعہ مسلمانوں پرآل سعود کی طرح ظلم کررہی ہے ،بلکل اسی طرح سعودی عرب کے شہر قطیف و دیگر علاقوں سے شیعہ نوجوانوں اور دینی طالب علموں کو اغوا کرلیا جاتا ہے اور کئی کئی ماہ تک انکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہوتی۔

تمام مومنین سے قاری فلک شیر یا ان پہلے جس جس کو بھی بیگناہ گرفتار کیا گیا ہے ان سب کی رہائی کے لیے دعا کی اپیل ہے!





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی