2017 September 26
سعودی عرب و ہندوستان سب سے زیادہ اسلحہ خریدتے ہیں
مندرجات: ٨٨٧ تاریخ اشاعت: ٢٩ July ٢٠١٧ - ١٠:٢١ مشاہدات: 42
خبریں » پبلک
سعودی عرب و ہندوستان سب سے زیادہ اسلحہ خریدتے ہیں

برطانوی محکمہ برائے عالمی تجارت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ سب زيادہ اسلحہ فروخت کرتے ہیں جبکہ سعودی عرب و ہندوستان سب سے زیادہ اسلحہ خریدتے ہیں۔ برطانوی محکمہ برائے عالمی تجارت نے عالمی پیمانے پر اسلحے کی خرید و فروخت سے متعلق ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2007 سے 2016 تک دس سالہ عرصے کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اسلحے کی 250 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کے ساتھ دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جب کہ 110 ارب ڈالر کی دفاعی برآمدات کے ساتھ برطانیہ کا دوسرا نمبر ہے۔

عالمی برادری کو امن کی تلقین کرنے والے امریکہ اور برطانیہ پچھلے دس سال کے دوران مختلف ممالک کو سالانہ بالترتیب (اوسطاً) 25 ارب اور 11 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرتے رہے ہیں جس میں چھوٹے ہتھیاروں سے لے کر مہنگے لڑاکا طیاروں تک ہر طرح کا اسلحہ شامل ہے۔

ادھر اسی رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور ہندوستان دنیا میں اسلحے کے سب سے بڑے خریدار ممالک ہیں جنہوں نے اسی ایک عشرے کے دوران بالترتیب 100 ارب ڈالر اور 60 ارب ڈالر کا اسلحہ مختلف ممالک سے خریدا۔ اسلحہ درآمد کرنے والے دیگر دس بڑے ممالک میں قطر، مصر اور عراق بھی شامل ہیں





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی