2017 August 23
شیعہ نشین علاقے العوامیہ کے شہریوں پر سعودی فوج کی گولہ باری
مندرجات: ٨٨٦ تاریخ اشاعت: ٢٩ July ٢٠١٧ - ١٠:١٩ مشاہدات: 19
خبریں » پبلک
شیعہ نشین علاقے العوامیہ کے شہریوں پر سعودی فوج کی گولہ باری

سعودی عرب کے شیعہ نشین علاقہ العوامیہ پر سعودی فوج نے وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی متعدد افراد کو زخمی اور گرفتار بھی کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج نے لعوامیہ کے شہریوں کے گھروں کو ڈھانے کے لئے وحشیانہ طریقے سے توپ کے گولے داغے ہیں۔
سعودی فوج نے العوامیہ کو گذشتہ دو ماہ سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ آل سعود حکومت، العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے کا تانہ بانہ اور آبادی کا تناسب بگاڑنا چاہتی ہے۔
شیعہ مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کے ہولناک اور سنگین جرائم میں اضافے کے باوجود عالمی برادری سعودی عرب کے مجرمانہ اور وحشیانہ اقدامات پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔
سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک، ناانصافی اور دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف دوہزارگیارہ سے مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ان مظاہروں میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی