2017 November 24
جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنے آزاد ہیں ملک میں امن کا دعویٰ جھوٹ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
مندرجات: ٨٨٤ تاریخ اشاعت: ٢٦ July ٢٠١٧ - ٠٩:٣٥ مشاہدات: 60
خبریں » پبلک
جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنے آزاد ہیں ملک میں امن کا دعویٰ جھوٹ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور فیروز پورروڈ دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ  ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہر سانحے کے بعد لشکر جھنگوی، جماعت الاحرار اور داعش سمیت مختلف جماعتوں کی طرف سے ذمہ داری بھی قبول کی جاتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوتی۔

انہوں نے لاہور میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کالعدم جماعتوں کے سرغنوں اور سہولت کاروں پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تب تک ملک میں امن کے قیام کے دعوے سوائے طفل تسلی کے اور کچھ نہیں۔

حکومت جب تک کالعدم جماعتوں کے ساتھ مصلحت پسندانہ انداز روا رکھے گی تب تک اس ملک کے باسیوں کو سکون میسر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی کا شکار کر کے عدم استحکام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،دہشت گردی کے عفریت نے ملک کو اقتصادی اعتبار سے مفلوج کر کے رکھ دیا ہے جبکہ ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں جو عوام کو تحفظ دینے کی بجائے اپنی کرپشن کے دفاع میں ساری قوتیں صرف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا لاہور کے اس دلخراش سانحہ نے پورے پاکستان کو غمزدہ کر دیا ہے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجاب میں کالعدم جماعتوں کے خلاف بلاتاخیر آپریشن کیا جائے اور ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے جو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ نظریاتی وابستگی رکھتے ہیں اور وطن عزیز میں ان کی راہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی