2017 September 19
تکفیری دہشتگردوں کہ خودکش حملے میں ۲۵ پاکستان شہید ہوئے
مندرجات: ٨٨١ تاریخ اشاعت: ٢٥ July ٢٠١٧ - ١٣:٠٤ مشاہدات: 33
خبریں » پبلک
لاھور :
تکفیری دہشتگردوں کہ خودکش حملے میں ۲۵ پاکستان شہید ہوئے

شیعیت نیوز: لاھور میں تکفیری دہشتگردوں کا خودکش حملے میں ابتک ۲۵ پاکستان شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں فدائی حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی ہے، میڈیا کے مطابق طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فدائی دستے ٹی ایس جی کے جاںباز فدا حسین سواتی تقبلہ اللہ نے موٹرسائیکل بم کا استعمال کرتے ہوئے درجنوں پولیس کو ٹھکانے لگا دیا،کفر کے فرنٹ لائن اتحادیوں اور ظالموں کو ہمارا یہی پیغام ہے کہ باز آجائیں، اور ہمارے راستے سے ہٹ جائیں ورنہ اسی طرح کفار کی خاطر جہنم کا ایندھن بننا تمھارا مقدر ہوگا، کیونکہ ہم اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرکے ہی دم لیں گے ۔

یہ پیغام طالبان کے دہشتگرد ترجمان خراسانی مرکزی ترجمان تحریک طالبان پاکستان جانب سے سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ انہی تکفیری دہشتگردوں کی کاروائیوں میں کراچی میں ۱۳ سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوچکے جبکہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے بھی  شامل ہیں۔

ان دہشتگردوں کا ہدف سعودی و بھارتی ایماء پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے تاکہ سی پیک جیسے معاشی منصوبے کو ناکام بنایا جاسکے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے داعش کے خلاف زبردست آپریشن خیبر فور جاری ہے جسمیں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو پاک فوج نے تباہ کردیاہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی