2024 March 29
ائمہ علیھم السلام کی شہادت کے ایام دینی معارف کو بیان کرنے کی بہترین فرصت ہیں
مندرجات: ٨٨ تاریخ اشاعت: ٢٨ July ٢٠١٦ - ١٦:٣٢ مشاہدات: 1716
خبریں » پبلک
حجت الاسلام مجید الہیان:
ائمہ علیھم السلام کی شہادت کے ایام دینی معارف کو بیان کرنے کی بہترین فرصت ہیں

سماجی: ایران کے شہر بروجن میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ائمہ معصومین(ع) کی شہادت کے ایام دینی معارف کو بیان کرنے کی بہترین فرصت ہیں۔

خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق شہر بروجن کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت السلام مجید الہیان نے ادارہ تبلیغات اسلامی میں امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کی مناسبت سے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ائمہ معصومین(ع) کی شہادت کے ایام اسلامی معارف کو بیان کرنے کی بہترین فرصت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ان ایام میں لوگ دینی معارف کے ساتھ ساتھ اہل بیت(ع) کی عظمت سے بھی آگاہ ہوسکتے ہیں۔

شہر بروجن کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کے ایام میں عزاداری کے پرشکوہ پروگراموں کے انعقاد کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہرسال امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کے ایام میں گذشتہ سال کی نسبت بہتر پروگراموں کا انقعاد کریں۔

انہوں نے کہا امام جعفر صادق(ع) کی شہادت کی مناسبت سے شہر بروجن میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات