2017 December 17
کراچی: لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے ریٹائرڈ فوجی کرنل طاہر ضیاء شہید
مندرجات: ٨٤٧ تاریخ اشاعت: ٠٦ July ٢٠١٧ - ١٠:١٧ مشاہدات: 72
خبریں » پبلک
کراچی: لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے ریٹائرڈ فوجی کرنل طاہر ضیاء شہید

 شیعیت نیوز: کراچی بلوچ کالونی میں کالعدم لشکر جھنگوی کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک سابق افسر شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے بلوچ کالونی پل کے قریب ایک کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 60 سالہ ریٹائرڈ کرنل طاہر ضیاء شہیدجبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

جناح ہسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ مقتول کی موت سر میں گولی لگنے سے واقع ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 9 ایم ایم پستول سے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ کرنل طاہر فوجی فاؤنڈیشن میں جوانوں کو تربیت دیتے تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ کرنل طاہر کے قتل کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی العالمی نے قبول کی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی