2017 October 23
کالعدم جماعت کے سرپرست کو اسمبلی میں بھیجوانے والے دہشتگرد ختم نہیں کرسکتے، عوامی تحریک
مندرجات: ٨٤٢ تاریخ اشاعت: ٠٥ July ٢٠١٧ - ١٢:٢٠ مشاہدات: 72
خبریں » پبلک
کالعدم جماعت کے سرپرست کو اسمبلی میں بھیجوانے والے دہشتگرد ختم نہیں کرسکتے، عوامی تحریک

شیعیت نیوز: پاکستان عوامی تحریک کراچی کے رہنما ظفر اقبال قادری  نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے بجائے مشاورت کے نام پر دھوکہ ہو رہا ہے، کالعدم جماعتوں کے امیدوار کو جتوا کر اسمبلیوں میں بھیجنے والے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کے سہولت کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کرپٹ نظام کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاست کی نظر ہو چکی ہے، حکمرانوں کو مشکل وقت میں دہشت گرد بچانے میدان میں آجاتے ہیں۔ وہ صفورہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک لیبر ونگ کے صدر مشتاق صدیقی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 3 کہتا ہے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو اس کی اہلیت کے مطابق روزگار دے، آئین کا آرٹیکل 9 کہتا ہے ریاست قوم کے جان و مال کا تحفظ کرے، جو حکومت ملکی آئین پر عملدرآمد نہیں کر رہی، ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی