2017 August 23
میں شیعوں کو تباہ و برباد کردوں گا،گستاخی کا جواب دینے پر زید حامد کی شیعوں کو دھمکی
مندرجات: ٨٢١ تاریخ اشاعت: ٢٩ June ٢٠١٧ - ١٠:٥٦ مشاہدات: 44
خبریں » پبلک
میں شیعوں کو تباہ و برباد کردوں گا،گستاخی کا جواب دینے پر زید حامد کی شیعوں کو دھمکی

شیعیت نیوز: ذہنی مریض اور خود کو دفاعی تجزیہ کار کہلانے والے زید زماں حامد نے گذشتہ روز شیعہ مسلمانوں پر بے بنیاد الزام عائد کیئے تھے جس پر پوری شیعہ قوم نے انکے اس غیر مہذب اقدام اور جھوٹا پروپگنڈا کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکو بھرپور جواب دیا۔

شیعہ مسلمانوں کی جانب سے شدید اور منطقی ردعمل پر اس ذہنی مریض نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی لمبی چوڑی تحریر کے آخر شیعہ مسلمانوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ وہ تمھیں یعنی’ شیعہ مسلمانوں کو تباہ و برباد کردیگا‘۔

ایڈیئٹ شیعہ قوم انڈیا اور را کے ہاتھوں کھیلنا بند کرے ، ذہنی مریض زید حامد کا مکتب اہلیبت پر الزام

 
 

 

پدی کیاپدی کا شوربہ! یہ ذہنی مریض شیعہ جوانوں کے ٹوئیٹر اور فیس بک پر سوالات کی بوچھاڑ اور جھوٹے پروپگنڈے کا جواب نہیں دے تو کئی افراد کو بلاک کردیا، چلا ہے شیعہ مسلمانوں کو دھمکی دینے، ہم اسے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ چودہ سو سال سے بنو امیہ سے لے کر بنو عباس اور صدام جیسے یزیدی بھی شیعہ مسلمانوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکے تو اس ذہنی مریض کی کیا حیثیت ہے! رہی بات زید حامد کو دھمکی دینے کی تو جنا ب مکتب ابلیبت کے ماننے والے خارجی کتے نہیں جو اپنے خلاف بھونکے والوں کو کاٹتے پھریں بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ انکے خلاف سازشیں کرنے والوں سے خدا نے ہی انتقام لیے ہے، صدا م و ضیاء ملعون کا انجام تمھارے سامنے ہے۔

 


ایک اور بات زید حامد کو ذہن نشین رہنی چاہئے کہ شیعہ مسلمانوں میں گڈ اور اچھے شیعہ کا کوئی نظریہ نہیں بلکہ وہ نظریہ ولایت و امامت سے منسلک ہیں لہذا یہ کہنا کہ میں سب  شیعوں کے خلاف یہ بات  نہیں کی  غلط ہے، جبکہ آپکی اس نادانی پر پوری شیعہ قوم سراپا احتجاج ہے۔

دوسری جانب زید حامد شدت سے اس بات کا ذکر کررہا ہے کہ ایران نے ہزارہ برادری کو قتل کروایا تو جناب یہ ریاست کا کام ہے کہ وہ تحقیق کرے اور حقائق عوام کے سامنے لائے، ایک ہندو جاسوس کی کہی گئی بات پر عمل کرکے اسلامی برادر ملک کے خلاف ذہنی مریض کا پروپگنڈا کرنا ملکی سالمیت ،دفاع  اور خارجہ پالیسی خلاف غیر آئینی اقدام ہے، جبکہ اس بات کے ثبوت بھی موجود نہیں سوائے ایک جاسوس کے انکشاف کے جس پر بھی خدشات ہیں کہ اس نے پڑوسیوں سے تعلقات خراب کروانے کے لئے ایسے بیانات دیئے ہوں کیونکہ آخر کار وہ ہے تو انڈیا کا ملازم وہی بات کہے گا جو اسکے ملک کے مفاد میں ہوگا۔

رہی بات پاک آرمی کے خلاف جانے تو واضح ہونا چاہئے کہ علی ابن ابی طالب کے ماننے والے ہر ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی ہیں، پاراچنار میں ایف سی اہلکار وں  نے کرنل عمر کی ہدایت پر مظلومین پر گولیاں برسائی ہیں لہذا ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہم پاک آرمی کے خلاف احتجاج نہیں بلکہ کالی بھیڑوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جو پاکستان و پاکستان آرمی کو بدنام کررہے ہیں۔

زید حامد کی یاد دہانی کے لئے کہ کوئٹہ  دھرنوں میں شیعوں ہی  نے فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا، ہمیں اپنے ملک اور فوج پر کتنا یقین  ہے اسکی گواہی دینے کے لئے ہمیں کسی ذہنی مریض سے سرٹیفکٹ لینے کی ضرورت نہیں۔

لہذا ہم ملک پاکستان کے مقتدر حلقوں سے التجا کریں گے کہ وہ اس ذہنی مریض کے خلاف اقدام کریں جو پاکستان کی مخلص اور باشعور قوم کے خلاف منعظم پروپگنڈا کررہا ہے کہیں اسکا تعلق بھی تو کسی غیر ملکی ایجنسی سے تو نہیں؟

 

zaidhamidfb.jpg





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی