2024 March 19
ایران امام مہدی کی آمد کی تیاری کررہا ہے، ہم انکا مقابلہ کریں گے،آل سعود
مندرجات: ٧٢٤ تاریخ اشاعت: ٠٤ May ٢٠١٧ - ١٣:٣٢ مشاہدات: 1391
خبریں » پبلک
ایران امام مہدی کی آمد کی تیاری کررہا ہے، ہم انکا مقابلہ کریں گے،آل سعود

شیعیت نیوز: سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ مسلم دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے ان کے اس ریمارکس نے اسلامی جمہوریہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی مفاہمت کو مسترد کر دیا ہے۔

" 31 سالہ سعودی شہزادے نے یہ بات سعودی نجی ٹی وی 'ایم بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو، جو منگل کی رات کو مکمل طور پر نشر کیا جائے گا، پرومو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ "میں کس طرح ایران کے ساتھ بات چیت کر سکتا ہوںجبکہ وہ (ایران )شیعہ نجات دہندہ امام مہدی کی آمد کے لئے زمین کی تیاری کر رہا ہے اور ' مسلم دنیا کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ امام مہدی علیہ سلام کا نظریہ مخصوس شیعہ مسلمانوں کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسلمہ نظریہ ہے، آل سعود کے اس شہزادے کی جانب سے جاری ہونے والے کلمات سے ظاہر ہوگیا ہے کہ سعودی عرب پر قابض بادشاہ خاندان کا دین محمد ی (ص) سے کوئی تعلق نہیںہے، اور وہ امام مہدی (ع) کے خلاف فوج تیار کررہے ہیں۔

اس انٹرویو سے ظاہر ہوگیا ہے کہ آل سعود کے عزائم کیا ہے، یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ امام مہدی علیہ سلام کی آمد کا خوف سب سے زیادہ اسرائیل کو ہے، لہذا آل سعود کے طاقت ور شخص کا امام مہدی کی آمد کو متنازعہ بنانا انکی اسرائیلی دوستی و ہم نشینی کا ثبوت ہے۔

یہاں ہم سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں ہمیں بتایا جائے کہ

اگر ایران امام مہدی کے لئے زمینہ سازی کررہا ہے تو کیا آل سعود نے چالیس ملکی فوج امام مہدی (ع) کے لشکرکا مقابلہ کرنے کے لئے بنائی ہے ؟

شہزادہ سلمان کے اس انٹرویو کے بعد حق و باطل کی لڑائی واضح ہوگئی ہے، لشکر آل سعود دراصل اسرائیل کی ایما پر اسلام کے خلا ف تیار کیا جارہا ہے، کیونکہ امام مہدی اسلام کا پرچم ہاتھ میں لے کرآئیں گے، انکا مقابلہ میں جو بھی ہوگا وہ کفار کا لشکر ہوگا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات