2024 March 19
لکھنو کتاب میلے میں ولایت پبلیکشنز کے بک اسٹال پر رہی علماء کی بھیڑ بھاڑ
مندرجات: ٧٠٩ تاریخ اشاعت: ١٩ April ٢٠١٧ - ١٧:٥١ مشاہدات: 2065
خبریں » پبلک
لکھنو کتاب میلے میں ولایت پبلیکشنز کے بک اسٹال پر رہی علماء کی بھیڑ بھاڑ

لکھنؤ کتاب میلہ میں پہلی بار ’’ولایت پبلیکشنز دہلی‘‘ کے بک اسٹال پر کتابوں میں دلچسپی رکھنے والے محققین اور اسکالرز کی رہی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لکھنؤ کتاب میلہ میں پہلی بار ’’ولایت پبلیکشنز دہلی‘‘ کے بک اسٹال پر کتابوں میں دلچسپی رکھنے والے محققین اور اسکالرز کی رہی۔ ولایت پبلکشنز دہلی کے بک اسٹال پر اسلامی تعلیمات پر مشتمل کتابیں مسلم و غیر مسلم دانشوروں اور محققین کے لئے توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ اس وقت اسٹال پر انگریزی ،ہندی اور اردو زبانوں میں کتابیں موجود تھیں جن میں تاریخ تشیع (انگریزی و اردو)تاریخ وہابیت، ڈھائی سو سالہ انسان، اور دیگر کتابیں ریکارڈ فروخت ہوئیں۔
بک اسٹال کے منتظم مولانا اظہر عباس کے مطابق ’’ولایت پبلکشنز دہلی ‘‘ نے کتاب میلہ ‘‘ میں محققین اور اسکالرز کو ۳۰ فیصد کی رعایت پر کتابیں دیں جو بعد میں اسلامی اسکالرز کے لئے ۵۰ فیصد رعایت کردی گئیں ۔کتابوں میں خاص طورپر آیت اللہ خامنہ ای مدظلہ العالی کی کتابیں ،شہید مرتضی ٰ مطہری  کے ساتھ دیگر معاصر مصنفین کی کتابوں کی مانگ زیادہ رہی۔ مولانا نے بتایا کہ ۱۶ اپریل تک جاری اس کتاب میلہ میں ولایت پبلکشنز کا بک اسٹال موجود رہا اور اسلامی اسکالرز اور مدارس کے طلبہ کو ۵۰ فیصد رعایت دی گئیں۔
بک اسٹال پر لکھنؤ کے علماء اور مدارس کے طلباء بھی کتابوں کی خریداری کے لئے آئے ۔کتاب میلہ کا انعقاد بین المذاہب و مسالک کے نظریات کی افہام و تفہیم اور فنون ادب سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے لئے یہ ایک بہترین پلیٹ فام رہا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات