2024 March 19
کالعدم تنظیموں کے ارکان کو انتخابات لڑنےسے روکنےکیلئے نیا مسودہ تیار
مندرجات: ٦٧٩ تاریخ اشاعت: ٠٣ April ٢٠١٧ - ١٣:٤٥ مشاہدات: 1245
خبریں » پبلک
کالعدم تنظیموں کے ارکان کو انتخابات لڑنےسے روکنےکیلئے نیا مسودہ تیار

شیعیت نیوز: کالعدم تنظیموں کے ارکان کوملک کے ہر طرح کے انتخابات لڑنے سے باز رکھنے کےلئےوفاقی حکومت نےقانون سازی کا ایک نیا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997میں 2نئی ترامیم متعارف کروائی ہیں تاکہ چوتھے شیڈول میں شامل کالعدم تنظیموں کے8ہزار400ارکان اور نفرت پھیلانے والے دیگر افراد کو پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات لڑنے سے روکا جاسکے۔

انسداد دہشتگردی ایکٹ1997کے سیکشن 20(2)میں اضافہ کرکے تجویز کردہ سب سیکشن 20(2)(a)کے مطابق ایسے شخص یا اشخاص جو کالعدم ہیں کو اس سیکشن کے تحت قومی ، صوبائی اور بلدیاتی انتخابات لڑنے اورکسی بھی سرکاری دفتر سنبھالنےسے روکا جائے گا، اسی سے ملتی جھلتی ترمیم کی تجویزمذکورہ ایکٹ کے سیکشن11-EE کے لئے بھی ہے۔ تجویز کردہ ترامیم انسداد دہشت گردی کے سب سے بڑے ادارے’’نیشنل کائونٹر ٹیررا زم ڈپارٹمنٹ‘‘ کی جانب سے سامنے آئی ہیں جس نے ملک کے بعض حصوں کی انتخابی سیاست میں کالعدم تنظیموں کے فعال کردار پرگہری تشویش کا اظہار کیا تھا، مذکورہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزارت خارجہ اور داخلہ کی جانب سے کالعدم اور واچ لسٹ میں رکھی گئی تنظیموں کی ایک بڑی تعداد 2018کے عام انتخابات میں شرکت کے لئے منصوبہ بندی کر رہی تھیںاور یہ تنظیمیں خاص کر جماعۃ الدعوہ اوراہل سنت والجماعت الیکشن کمیشن پاکستان سےخود کو رجسٹرڈ کروانے کی پلاننگ کر رہی تھیں۔

اتوار کوجنگ کے نمائندے سے گفتگو میں مذکورہ ڈیولپمنٹ سے واقف افسران نےبتایا کہ ہم نے عوامی نمائندگی ایکٹ1976 کو پرفیکٹ لا بنانے کےلئے متعدد سیکشنز میں ترامیم کی تجویز پیش کردی ہے، افسران نے انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ سے مکمل توثیق کاحامل انسداد دہشتگردی ایکٹ2017کا حتمی مسودہ فائنل ڈرافٹنگ کےلئے وزارت قانون اور انصاف کو بھیجا جائے گا۔

موجودہ قانون کالعدم گروپوں / تنظیموں اور چوتھے شیڈول میں شامل افراد کو انتخابات لڑنے اور سرکاری عہدے داروںاورملازمین سےملاقات سے نہیں روکتا۔ حکومت نے اس خیال پر کام اس وقت شروع کیا جب چوہدری نثار کیساتھ کالعدم تنظیموں کے سربراہان کی ملاقات اور گزشتہ سال پی پی 78جھنگ کے ضمنی انتخابات میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مسرور جھنگوی کی کامیابی پر حکومت کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا رہا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات