2024 April 24
ملک بھر میں 2327 مشتبہ مدارس سیل کردیئے گئے
مندرجات: ٦٦٠ تاریخ اشاعت: ١٥ March ٢٠١٧ - ١٦:١٠ مشاہدات: 1359
خبریں » پبلک
ملک بھر میں 2327 مشتبہ مدارس سیل کردیئے گئے

شیعیت نیوز: ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جیومیپنگ کا کام پنجاب اور سندھ میں مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں 2327 مشتبہ مدارس کو بند کیا گیا جبکہ مدارس کی جیومیپنگ کا کام خیبر پختونخوا میں 75 فیصد، بلوچستان میں 60 فیصد اور فاٹا میں 85 فیصد مکمل ہوا ہے۔ ملک بھر میں 2016 میں صرف 34 فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے، نیپ کے تحت ملک بھر میں 64 کالعدم تنظیموں پر پابندی، 8309 افراد کو فورتھ شیڈول اور 2052 مشتبہ افراد کی نقل و حرکت محدود کی گئی جبکہ نفرت انگیز تقریز کرنے پر 2465 اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 16824 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ حوالہ ہنڈی رقوم کی منتقلی کی روک تھام کے لیے مجموعی طور پر 931 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق نیپ کے تحت سندھ میں 2311 مشتبہ مدارس بند جبکہ پنجاب میں 2، خیبر پختونخوا میں 13 اور بلوچستان میں ایک مدرسہ بند کیا گیا جبکہ ملک بھر میں 2011 میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کے 70، 2012 میں 185، 2013 میں 127، 2014 میں 176 اور 2015 میں 79 فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے مگر نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے ملک بھر میں 2016 میں صرف 34 فرقہ ورانہ دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے۔

دوسری جانب نفرت انگیز تقریر کرنے پر 1335 مقدامات درج اور 2465 افراد کا گرفتار کیا گیا جبکہ نفرت انگیز مواد فروخت کرنے پر 70 دکانوں کو سیل کیا گیا اسی طرح لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 16267 مقدمات درج اور 16824 افراد کو گرفتار کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت 414 دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی، 11 فوجی عدالتیں قائم کی گئیں اور ان میں 190 کیسز کو بھیجا گیا، 1865 دہشت گردوں کو مارا اور 5611 کو گرفتار کیا گیا، 64 کالعدم تنظیموں پر پابندی اور 3 تنظیموں کی نگرانی پر رکھا گیا، 8309 افراد کو فورتھ شیڈول پر ڈالا گیا اور 2052 کی نقل و حرکت محدود کی گئی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات