2024 March 28
سعودی عدالت نے شیعہ سعودی عالم دین شیخ حبیب الخباز کو 6 سال قید کی سزا سنادی
مندرجات: ٦٤٤ تاریخ اشاعت: ٠٤ March ٢٠١٧ - ١٦:١٨ مشاہدات: 1457
خبریں » پبلک
سعودی عدالت نے شیعہ سعودی عالم دین شیخ حبیب الخباز کو 6 سال قید کی سزا سنادی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں شیعہ علماء دین کےخلاف مظالم جاری ہیں اورحال ہی میں ایک سعودی عدالت نے شیعہ عالم دین شیخ حبیب الخباز کو 6 سال قید کی سزا سناتے ہوئے،6 سالوں کےلیے ملک سےباہر جانےپربھی پابندی عائد کردی ہےجوکہ جیل سے رہائی کے بعد عمل میں لائی جائےگی۔شیخ حبیب الخباز کوگذشتہ ستمبر میں شیعہ اکثریتی علاقہ القطیف میں گرفتار کیا گیا تھا اورپوچھ گچھ کےبعد چھوڑدیا گیا تھا مگر اکتوبر میں پھرسے گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ شیخ حبیب الخباز سعودی نظام کوتنقید کانشانہ بنانےکےحوالےسے مشہور ہیں، اورشیخ حبیب الخباز اکثر عوامی مطالبات کی حمایت کرتےہوئے سعودی نظام سے اِن مطالبات کوپورا کرنے کا مطالبہ کیا کرتےتھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات