2024 March 29
کابل میں شیعہ برادری کے احتجاجی مظاہرے میں خودکش حملے، 80افراد شہید اور 240 زخمی+تصاویر(+18)
مندرجات: ٥٩ تاریخ اشاعت: ٢٥ July ٢٠١٦ - ١٠:٠٩ مشاہدات: 1531
خبریں » پبلک
کابل میں شیعہ برادری کے احتجاجی مظاہرے میں خودکش حملے، 80افراد شہید اور 240 زخمی+تصاویر(+18)

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرے کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کابل میں ہزارہ شیعہ برادری کے مظاہرے کے دوران ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اعلامیے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 240 سے زائد بتائی گئی ہے۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ملک بھر میں اتوار کو ایک روز کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے کابل میں روشنی تحریک کے نام سے ہزارہ برادری کے مظاہرے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آوروں کی تعداد تین تھی اور انہوں نے برقعے پہن رکھے تھے۔ ایک حملہ آور کو پولیس نے مجمعے میں گھسنے سے پہلے ہی گولیاں مارکر ہلاک کردیا تھا۔
یہودی دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

.......




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات