2024 March 29
تاریخ شیعیان علی
مندرجات: ٥٧ تاریخ اشاعت: ٢٤ July ٢٠١٦ - ١٨:٠٩ مشاہدات: 10037
کتب خانہ » پبلک
تاریخ شیعیان علی

كتاب کا نام: تاریخ شیعیان علی
مصنف: سيد علی حسین رضوی
ناشر: عباس بک ایجینسی لکھنو
زبان: اردو
 
 
 
یہ کتاب سید علی حسین رضوی نے لکھی ہے۔ اس میں ان کے لکھنے کا مقصد ہندوستان میں شیعوں کی تاریخ کو رقم کرنا تھا۔ کیونکہ اس موضوع پر منظم طور پر لکھی جانے کوئی نئی کتاب تقریبا موجود نہیں ہے۔ مصنف کو اس بات کا اعتراف ہے کہ اس کتاب کی حیثیت نقش اول کی سی ہے اور دوسرے لوگ اس سلسلہ میں کوشش جاری رکھیں۔
مصنف اپنی کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں:
"چھوٹی بڑی حکومتوں اور شخصیات کی حد تک ہمارے لئے دشواری یہ آپڑی کہ بعض قدیم تاریخوں میں تو کچھ ملتا ہے کہ کس علاقے کا حکمراں شیعہ تھا لیکن وہ تاریخیں کہاں ہیں؟ بہت پڑھے لکھے لوگ نام تو بتا سکتے ہیں، تاریخیں نہیں دکھا سکتے پھر وہ عربی میں ہیں اور پچھلی کئی صدیوں سے تو جو کام کیا گیا ہے اس میں ہمارا کوئی ذکر نہیں ہے اور شخصیات میں سے تو ہم کسی کو شیعہ کہہ ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ سب کے سب تقیہ میں زندگیاں گزارتے چلے گئے۔
اور فی زمانی تو یہ ستم ڈھایا جارہا ہے کہ جن کتابوں سے ہمارا تعلق نہیں ہے ان میں بھی اہل بیت کے حق میں اگر کوئی روایت ہے تو وہ نئے ایڈیشنوں میں نکالی جارہی ہے اور کہا یہ جارہا ہے کہ الحاقی ہے، شیعوں نے شامل کرادی، وہ کہیں تھے بھی یا نہیں ؟ اس بارے میں کوئی کچھ نہیں سوچتا مگر یہ کام ہمارے علمائے کرام کا ہے وہ کوئی راستہ نکالیں گے کہ اس حربہ کا دفاع کیونکر کیا جائے؟
دوسرا عام انداز یہ ہے کہ شیعہ مشاہیر کو سنی بتایا جارہا ہے، بیرم خان سنی تھا، ٹیپو سلطان سنی تھا، غالب سنی تھا، یہ بات ہے تاریخ کی اور اسی کے لئے یہ کتاب لکھی گئی ہے۔"
مقدمہ کے طور پر یا متعلقہ موضوع کو صحیح طور سے بیان کرنے کے لئے مصنف نے مختصر طور پر ہندوستان کے علاوہ دیگر علاقے کے شیعوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔
کتاب کے اہم عناوین کو اس طرح ذکر کیا جاسکتا ہے:
شیعیت کی اساس
اسلام میں گروہ بندی
شیعوں کا دائرہ اقتدار
سلطان معز الدولہ ایک عظیم حکمراں
باقیات الصالحات
شیعہ مراقش و مصر میں
مغل سلطنت
طوائف الملوکی
سلطنت صفویہ
افشاریان
خاندان زند
خاندان قاجار
پہلوی سلطنت
شیعیان کشمیر
سندھ
ہندوستان [منجملہ دہلی]
دکنی ہندوستان
حکومت بریدیہ
بنگال
منارہائے ہدایت
فقہائے امامیہ
مشاہدات سادات
صراط مستقیم
 




Share
1 | ابو عمار | | ١٣:٣٩ - ١٥ July ٢٠٢٠ |
کتاب دلچسپ لگتی ہے

جواب:
 سلام علیکم:    شکریہ 
جی حقیقت دلچسپ کی ہوتی ہے ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ التماس دعا 
   
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات