2024 April 25
شیعہ، سنی مشترکہ احادیث کا پہلا جامع انسائیکلو پیڈیا شائع ہوگیا
مندرجات: ٢٩٢ تاریخ اشاعت: ٢٦ September ٢٠١٦ - ١٤:١٤ مشاہدات: 1412
خبریں » پبلک
شیعہ، سنی مشترکہ احادیث کا پہلا جامع انسائیکلو پیڈیا شائع ہوگیا

شیعہ اور سنی مشترکہ احادیث کا پہلا جامع انسائیکلو پیڈیا شائع ہوگیا ہے۔

بیس جلدوں پر مشتمل شیعہ سنی مشترکہ احادیث کا یہ انسائیکلو پیڈیا عالمی تقریب مذاہب اسمبلی کے تحقیقی مرکز نے موسوعہ السنہ النبویہ فی مصادر المذاہب الاسلامیہ کے نام سے شائع کیا ہے۔اس انسائیکلو پیڈیا کی تدوین بارہ سال کے عرصے میں مکمل ہوئی ہے۔ تقریب مذاہب اسلامی کے تحقیقی مرکز کے سربراہ کے مطابق اس انسائیکلو پیڈیا کی تدوین کا نظریہ پچاس برس قبل دو عظیم شیعہ و سنی علمائے کرام آیت اللہ العظمی محمد حسین بروجردی اور شیخ الازھر علامہ شیخ محمود شلتوک کے درمیان خط وکتابت کے نظریئے سے اخذ کیا گیا ہے۔اس قیمتی اثاثے میں شیعہ و سنی علما کرام  کی بیان کردہ ہزاروں مشترکہ احادیث جمع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انسائیکلو پیڈیا کی تدوین میں مولفین کی آرا شامل نہیں ہیں بلکہ جید علمائے کرام سے منقول احادیث کو شامل کیا گیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات