جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر بننے والے نیلسن منڈیلا کے جانشین، پوتے منڈلا منڈیلا چہلم امام حسینؑ یعنی اربعین کرنے کربلا پہنچ گئے۔
جنوبی افریقا سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا کے پوتے، منڈلا منڈیلا نے 2015 میں اسلام قبول کیا تھا، آج کل وہ عراق میں موجود ہیں، وہ چہلم امام حسینؓ کے سلسلے میں امام حسینؑ کو نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کربلا پہنچے ہیں۔