2022 May 18
اللہ کا گھر لہو لہاں۔۔ شیعوں پر بے نمازی اور نماز جمعہ نہ پڑھنے کا الزام لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ شیعہ مسجدوں میں شیعہ نمازیوں کو شہید ۔۔۔۔۔۔۔۔ پیشاور ۔شیعوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر دھماکہ۔56 مصلی جاں بحق
مندرجات: ٢٢٣٢ تاریخ اشاعت: ٠٥ March ٢٠٢٢ - ١٤:١٩ مشاہدات: 278
خبریں » پبلک
اللہ کا گھر لہو لہاں۔۔ شیعوں پر بے نمازی اور نماز جمعہ نہ پڑھنے کا الزام لیکن ۔۔۔۔۔۔۔ شیعہ مسجدوں میں شیعہ نمازیوں کو شہید ۔۔۔۔۔۔۔۔ پیشاور ۔شیعوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر دھماکہ۔56 مصلی جاں بحق

 پیشاور ۔شیعوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر دھماکہ۔56 مصلی شہید
 

پاکستان کے شمال مغربی شہر پیشاور میں ایک بار پھر شیعہ مسلمانوں کی مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جمعہ کی نماز کے لئے جب نمازی جمع ہورہے تھے تب ایک خوفناک بم دھماکہ ہوا۔ جسکے نتیجے میں 56 نمازی جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق پیشاور کے پرانے علاقے میں واقع کوچہ رسالدار کی مسجد میں یہ دھماکہ کیا گیا۔

پیشاور کے پولیس افسر محمد عجاز خاں نے بتایا کہ دھماکہ سے قبل بندوق برداروں نے مسجد کے باہر پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ پولیس کی فائرنگ میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جبکہ دہشت گرد وں کی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکارہلاک ہوا۔ اس دوران بقیہ دہشت گرد مسجد میں داخل ہو گئے اور وہاں نے انہوں نے بم دھماکہ کردیا۔ تنگ گلی میں مسجد ہونے کے سب زخمیوں کو اسپتال پہونچانے میں مشکل پیش آٗئی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہیکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں اس لئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔۔۔

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی