2022 January 20
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک
مندرجات: ٢١٨٧ تاریخ اشاعت: ١١ January ٢٠٢٢ - ١٣:٤٣ مشاہدات: 67
خبریں » پبلک
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے۔ جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی نے مشرقی بائی پاس پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک مطلوب دہشت گرد اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ دہشت گرد فرار ہو گئ





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی