2024 April 27
سعودی عرب میں اسرائیل کی مخالفت پر مذہبی اسکالر کوسزائے موت
مندرجات: ٢١٧٧ تاریخ اشاعت: ٢٧ December ٢٠٢١ - ١٤:٥٣ مشاہدات: 1234
خبریں » پبلک
سعودی عرب میں اسرائیل کی مخالفت پر مذہبی اسکالر کوسزائے موت

 اسلامی ریاست کہلانے والے سعودی عرب نے لاکھوں مسلمانون کی قاتل ریاست اسرائیل سے دوستی کی مخالفت کرنے پر اسلامی اسکالر کو سزائے موت دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جو اس وقت سعودی عرب کے حقیقی حکمران ہیں نے یہودیوں سے قربت اور اسرائیلیوں کی خوشنودی کی خاطر سرزمین کعبۃ اللہ سعودی عرب میں عریانی و فحاشی کا بازار گرم کررکھا ہے اور اسے روشن خیالی اور جدت کا نام دیا جارہا ہے۔

سعودی عوام اور اسلام سے قربت رکھنے والے طبقے کی جانب سے اسرائیل کی حمایت اور یہودیوں سے قربت کی مخالفت کی جارہی ہےتاہم محمد بن سلمان نے ایسے تمام مخالفین کو سختی سے کچلنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

اسرائیل سے دوستی کی مخالفت کے جرم میں سعودی اسلامی اسکالر اور مشہور مبلغ شیخ سلمان العودہ کو پھانسی کی سزا سنادی گئی ہے۔

شیخ العودہ کو گرفتار کرکے ان پر دہشتگردی کے جعلی مقدمات قائم کیئے گئے اور اس بہانے سزائے موت سنا دی گئی۔

سزائے موت سنائے جانے کے بعد شیخ کے عدالت میں آخری الفاظ تھے ’’ محمد بن سلمان سےالله کی عدالت میںبدلہ لوں گا‘‘۔

تاہم عوامی رد عمل اور مظاہروں کے سبب پھانسی کوکچھ عرصے کیلئے موخر کردیا گیا ہے





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات