2024 April 27
نیپال میں پہلی بار ایام فاطمیہ کی مناسبت سے بین الاقوامی سیمینار بعنوان”حضرت فاطمہ انسانی کمال کی انتہا“ کا انعقاد
مندرجات: ٢١٧٦ تاریخ اشاعت: ٢٧ December ٢٠٢١ - ١٤:٢٤ مشاہدات: 1279
خبریں » پبلک
نیپال میں پہلی بار ایام فاطمیہ کی مناسبت سے بین الاقوامی سیمینار بعنوان”حضرت فاطمہ انسانی کمال کی انتہا“ کا انعقاد

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نیپال میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے پہلی بار،ایک بین الاقوامی سیمینار بعنوان”حضرت فاطمہ(س) انسانی کمال کی انتہا“کا انعقاد کیا جارہا ہے۔منتظمین کے مطابق یہ سیمینار1جنوری 2022ء بروز ہفتہ منعقد ہوگا اور ہندو،سیکھ،عیسائی اور بدھ مت مذاہب کے سربراہان مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق،اس پروگرام کو نیپال کے شیعوں نے محبِ اہل بیت(ع)چند سنی بھائیوں کے ساتھ مل کر ان کی مدد اور تعاون سے ترتیب دیا ہے۔

سیمینار میں چار غیر مسلم مذاہب(ہندو،سکھ،عیسائی اور بدھ مت)کے رہنما شریک ہوں گے اور وہ اپنے اپنے مذاہب میں خواتین کے حقوق اور مقام کے بارے میں مختصر گفتگو کریں گے اور آخر میں ان کی تجلیل کی جائے گی۔

سابق نیپالی پارلیمنٹ کے رکن،سنی ثقافتی کارکن اور مقامی سنی عالم دین خواتین اور حضرت زہرا(س)کے مقام کے بارے میں ایک مختصر تقریر کریں گے۔

اس پروگرام میں منقبت کے پھول نچھاور کرنے والے اکثر منقبت خواں حضرات کا تعلق سنی مذہب سے ہے اور کافی تعداد میں شعراء کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور باقاعدہ طور پر ان کو طرحی مشاعرہ کے لئے مصرعہ دیا گیا ہے اور اس پروگرام کے بعد شعری مجموعے کو زیور طباعت سے آراستہ کیا جائے گا۔ایک سنی محبِ اہل بیت(ع) خاتون بھی سیمینار کی مہمان ہوں گی۔ مقامی میڈیا کے ذریعے سیمینار کو کوریج کیا جائے گاجو کہ ایک بین المذاہب اتحاد کا عملی مظاہرہ ہوگا۔

یاد رہے کہ پہلی بار نیپال میں منعقد ہونے والے اس سیمینار میں زیادہ تر اسلام میں خواتین کے حقوق اور حضرت زہرا(س)کی شخصیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات