2024 April 26
عزاداری نہیں رکے گی، علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجیں گی، علامہ شہنشاہ نقوی
مندرجات: ٢٠٧٥ تاریخ اشاعت: ٢٩ September ٢٠٢١ - ١٨:٣٣ مشاہدات: 1291
خبریں » پبلک
عزاداری نہیں رکے گی، علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجیں گی، علامہ شہنشاہ نقوی

ہمیں امام حسینؑ کی سیرت سے سبق ملتا ہے کہ جس حق بات کو روکا جائے اسے کثرت سے انجام دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علماء و ذاکرین کانفرنس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام حسینؑ کی سیرت سے سبق ملتا ہے کہ جس حق بات کو روکا جائے اسے کثرت سے انجام دیا جائے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ عزاداری کسی صور ت کم نہیں ہوگی اور علی ولی اللہ کی صدائیں پہلے سے زیادہ گونجا کریں گی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ پاکستان میں تشیع کا کوئی دشمن نہیں ہے، جو لوگ پاکستان میں ہماری دشمنی کا ٹائٹل لے کر گھوم رہے ہیں وہ اس قابل نہیں کہ ہمارے دشمن کہلائے جاسکیں۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے چار مطالبات ہیں۔ لاہور میں میرے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کا خاتمہ، پنجاب بھر میں 1000 سے زائد فورتھ شیڈول کا خاتمہ، یکساں نصاب تعلیم کمیٹی میں شیعہ مناسب نمائندگی اومذہبی منافرت پر کٹنے والی ایف آئی آرز کا اختیار ایس ایچ او سے لے کر کم از کم ایس پی سطح کے افسر کو دیا جائے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات