2021 October 16
لبنان کے اہلسنت علماء نے ایران سے ایندھن کی درآمدات پر سید حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے آئل ٹینکروں کی آمد سے لبنان کا اقتصادی محاصرہ ناکام ہوگیا ہے۔
مندرجات: ٢٠٦٢ تاریخ اشاعت: ١٨ September ٢٠٢١ - ١٤:٤٢ مشاہدات: 117
خبریں » پبلک
لبنان کے اہلسنت علماء نے ایران سے ایندھن کی درآمدات پر سید حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے آئل ٹینکروں کی آمد سے لبنان کا اقتصادی محاصرہ ناکام ہوگیا ہے۔



لبنان کے عکار علاقے کے اہلسنت علماء نے اسلامی جمہوریہ ایران کے آئل ٹینکروں کے لبنان پہنچنے کے سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔علمائے عکار کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آ‏‏ئل ٹینکر لبنان پہنچنے سے امریکہ کے اندازے درہم برہم ہوگئے اور بیروت کے خلاف واشنگٹن کا اقتصادی محاصرہ ناکام ہوگیا ہے۔

اس بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کا کہ جس نے آل ٹینکر لبنان پہنچنے میں مدد کی اور بیروت کے خلاف اقتصادی ناکہ بندی ناکام ہونے کا موجب بنا ، شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز بڑی تعداد میں ایندھن کے حامل اسلامی جمہوریہ ایران کے ٹینکر لبنان پہنچے جن کا اس ملک کے عوام نے پرتپاک استقبال کیا ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی