2021 September 25
داعش کے ناپاک عزائم کو حشد الشعبی نے ناکام بنایا، بغداد میں داعش کے اسلحوں کے چار گودام برآمد
مندرجات: ٢٠٥٥ تاریخ اشاعت: ٠٩ September ٢٠٢١ - ١٦:٣٢ مشاہدات: 64
خبریں » پبلک
داعش کے ناپاک عزائم کو حشد الشعبی نے ناکام بنایا، بغداد میں داعش کے اسلحوں کے چار گودام برآمد

 
  • داعش کے ناپاک عزائم کو حشد الشعبی نے ناکام بنایا، بغداد میں داعش کے اسلحوں کے چار گودام برآمد

حشد الشعبی نے بغداد میں داعش کے اسلحوں کے چار گودام کا پتہ لگا کر انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔

جیسے جیسے سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی تاريخ قریب آتی جا رہی ہے، ویسے ویسے عراق میں داعش کی دہشتگردانہ سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔  

بغداد کے شمالی علاقے طارمیہ کو داعش کے عناصر سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران رضاکار فورس حشد الشعبی نے داعش کے اسلحوں کے چار گودام کا پتہ لگا کر انہیں اپنی تحویل میں لے ليا۔

عین العراق ویب سائٹ کے مطابق، حشد الشعبی کی بارہویں بریگیڈ نے بم کو ناکارہ بنانے والی یونٹ کے تعاون سے بغداد میں جاری آپریشن کے پچیسویں دن طارمیہ علاقے میں اسلحوں کے ان گوداموں کا پتہ لگایا۔ یہ گودام زیر زمین بنائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے داعش کے دہشتگردوں نے صوبے کرکوک میں عراقی پولیس پر حملہ کیا تھا جس میں 13 پلیس اہلکار مارے گئے تھے۔

طارمیہ کو داعش کے عناصر سے پاک کرنے کے لئے 14 اگست کو آپریشن شروع ہوا تھا۔

عراق کے نیشنل سکیورٹی کے ادارے نے کہا ہے کہ سید الشہداء کے چہلم کے مدنظر سکورٹی فورسز اربعین سے ایک ہفتے پہلے خصوصی سکیورٹی انتظامات کرینگے۔

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی