2024 April 24
امام حسین کے اربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں
مندرجات: ٢٠٥٠ تاریخ اشاعت: ٠٧ September ٢٠٢١ - ١٥:٤٣ مشاہدات: 1240
خبریں » پبلک
امام حسین کے اربعین میں غیر ملکی زائرین بھی کربلا جاسکتے ہیں


اعلان کے مطابق اس برس اربعین میں چالیس ہزار غیر ملکی زائرین کو کربلا آنے کی اجازت ہوگی۔ ان میں دس ہزار عرب اور دیگر ملکوں کے اور تیس ہززار ایران کے زائرین اربعین میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غیر ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ ہونا لازمی ہے۔

 ،عراقی وزیراعظم کے دفتر نے اربعینِ حسینی اور کورونا وائرس کے تعلق سے نئےفیصلوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری شدہ بیان کے مطابق،عراقی ادارۂ صحت نے وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی صدارت میں ایک اجلاس طلب کیا۔ جس میں ملکی سطح پر کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے اور ماضی میں متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے اور اربعین حسینی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بیان کے مطابق،عراقی حکومت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے 30،000 اور خلیجی ممالک سمیت دیگر ممالک کے 10،000 زائرین عراقی بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ذریعے اربعین حسینی میں شرکت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے،بشرطیکہ زائرین کے پاس عراق پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل،پی سی آر کا تصدیق شدہ ٹیسٹ موجود ہو۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات