2024 March 28
گانچھے، غواڑی میں عزاداروں پر حملہ، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی
مندرجات: ٢٠٤٤ تاریخ اشاعت: ٢١ August ٢٠٢١ - ١٩:٠٦ مشاہدات: 1447
خبریں » پبلک
گانچھے، غواڑی میں عزاداروں پر حملہ، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی

  گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے علاقہ غواڑی میں یوم عاشور کے جلوس پر پتھرائو کے نتیجے میں خواتین سمیت بیس سے زائد عزادار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یوم عاشور کے جلوس کو مین روڈ پر نکالنے پر ایک گروپ نے اعتراض کیا اور پھر پتھرائو شروع کر دیا۔ شرپسندوں نے مسجد پر بھی پتھرائو کیا، جس کے نتیجے میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب سکردو میں غواڑی واقعے کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فوری طور پر شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرنے اور بلتستان کے مثالی امن کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے مقامی انتظامی کے مشکوک کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے حالات کو بگاڑنے میں کردار ادا کیا جبکہ شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دیدی گئی، جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ مقررین نے کہا کہ بلتستان میں کسی بھی جگہ عزاداری پر قدغن لگانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات