2021 August 5
کراچی میں دہشتگرد تنظیم داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک تباہ
مندرجات: ٢٠٠٤ تاریخ اشاعت: ٠٨ July ٢٠٢١ - ١٩:٣٨ مشاہدات: 139
خبریں » پبلک
کراچی میں دہشتگرد تنظیم داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک تباہ

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں کام کرنے والے داعش کے سب سے بڑے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں قائم امریکاو سعودیہ نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا سب سے بڑا نیٹ ورک ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

رائٹ ٹو انفارمیشن لاء کے تحت حاصل سرکاری اعداد وشمار کے مطابق کارروائیوں کا مرکز منگوپیر اور ملیر کے گردونواح کا علاقہ رہا تاہم سندھ پولیس یہ بتانے کو تیار نہیں کہ داعش کا نیٹ ورک مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہےیا اب بھی اس کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

اعداد وشمار کے مطابق منگوپیر سے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سندھ کے کچھ علاقوں اور ان سے ملحقہ بلوچستان میں کارروائیوں کو کنٹرول کررہے تھے ۔

حاصل کردہ معلومات کے مطابق قانون نافذ کرنے والےاداروں نے گذشتہ دو سالوںمیں داعش ، القائدہ ،ٹی ایل پی ، ٹی ٹی پی، جماعت الاحراراور لشکر جھنگوی سمیت مختلف گروپوں کے خلاف کارروائی کی جس میں داعش کے 53 آپریٹرزکو گرفتار جبکہ 65 کو ہلاک کیاگیا۔

قانون نافذ کرنے والےاداروں نےگذشتہ ایک سال کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے آپریٹرز کی سرگرمیوں کے خلاف بھی 193 مقدمات درج کیئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بازار، سرجانی ٹاؤن، منگوپیر اور کراچی کے دیگر علاقوں میں مختلف تنظیموں کے عسکریت پسندوں کے خلاف دہشت گردی کے 150 سے زائد مقدمات درج کیئے گئے۔

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی