2024 March 29
داعش و القاعدہ کیساتھ یمنی قوم کی کامیاب جنگ کے باعث امریکہ سیخ پا ہے، محمد علی الحوثی
مندرجات: ٢٠٠١ تاریخ اشاعت: ٠٤ July ٢٠٢١ - ٢٠:٣٦ مشاہدات: 1531
خبریں » پبلک
داعش و القاعدہ کیساتھ یمنی قوم کی کامیاب جنگ کے باعث امریکہ سیخ پا ہے، محمد علی الحوثی

 یمن کی سپریم انقلابی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں یمنی قوم کے حوالے سے امریکہ کے اختیار کردہ دوہرے معیارات پر شدید تنقید کی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی روسیا الیوم کے مطابق محمد علی الحوثی نے اپنی گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم سخت ترین سرحدی محاصرے سمیت امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے حلیفوں کی روزانہ کی وحشیانہ بمباری کے ساتھ ساتھ ان کی جانب سے صلح کے بارے دیئے جانے والے کھوکھلے بیانات سے تنگ آچکی ہے۔ انصاراللہ یمن کے مرکزی رہنماء نے تاکید کی کہ یمنی قوم ایسے جارح فریقوں کی جانب سے آئے روز کی صلح کی کھوکھلی درخواستوں سی تنگ آچکی ہے، جو اپنی وحشیانہ بمباری اور سخت ترین سرحدی محاصرے کے ذریعے ہر روز اس کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ امریکہ جو بظاہر مذاکرات کرتا نظر آتا ہے، درحقیقت پوری دنیا میں داعش و القاعدہ کی کھلی مدد کرنے میں مصروف اور یمنی قوم کی اپنے ملک میں ان دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کامیاب جنگ پر شدید سیخ پا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی قوم کے رنج و الم کے خاتمے کے لئے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ امریکہ یمنی قوم کے خلاف اپنے روزمرہ کے حملے اور یمن کا سخت ترین سرحدی محاصرہ ختم کر دے۔ یمنی سپریم سیاسی کونسل کے رکن نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ امریکہ یمن کے خلاف وحشیانہ بمباری کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت پر سیخ پا کیوں نہیں ہوتا، جبکہ نہتے یمنی عوام پر مسلط کردہ جنگ اور یمن پر قبضے کی کوششوں کے تسلسل کی حقیقی وجہ اسلحے کی امریکی فروخت ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات