2024 April 25
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب
مندرجات: ٢٠٠ تاریخ اشاعت: ٢٤ September ٢٠١٦ - ١٧:٣٠ مشاہدات: 1276
خبریں » پبلک
سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو بے نقاب

سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے لیکن سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو ایک تجزیئے میں سامنے آگیا جو کہ گھریلو ملازمین کے بارے میں کیاگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ جدہ ، سعودی عرب کو اسلامی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے لیکن سعودی معاشرے کا شرمناک پہلو ایک سروے میں سامنے آگیا، یہ سروے گھریلو ملازمین کے بارے میں کیاگیا۔

کنگ سعود یونیورسٹی کے طلباءکی جانب سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 58 فیصد خواتین ملازمائیں، کسی نہ کسی طریقے سے نامعلوم لوگوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرلیتی ہیں، اسی طرح 34 فیصد خواتین ملازمین کا گھر کے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق موجود ہوتا ہے جبکہ 4 فیصد خواتین گھر کے مرد ملازمین کے ساتھ تعلق استوار کرلیتی ہیں۔
تحقیقی سروے کرنے والے تحقیق کار فہد الغامدی کا کہنا ہے کہ سروے کا مقصد یہ معلوم کرنا تھا کہ سعودی گھروں میں کام کرنے والی خواتین ملازمین کس طرح کی زندگی گزار رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق بہت ہی خوفناک ہے اور اس میں کئی باتیں بے نقاب ہوئی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین ملازمین کی شہریت نہیں بتائی گئی تاکہ مسائل پیدا نہ ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات