2024 April 26
سعودی سفیر عراق میں شیعہ سنی فسادات کو کرانا چاہتے ہیں، واپس بلایا جائے: عراق
مندرجات: ١٨٠ تاریخ اشاعت: ٢٩ August ٢٠١٦ - ١٢:٠٠ مشاہدات: 1378
خبریں » پبلک
سعودی سفیر عراق میں شیعہ سنی فسادات کو کرانا چاہتے ہیں، واپس بلایا جائے: عراق

عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے ایک امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی حکومت نے سعودی عرب کو باضابطہ ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغداد میں ان کے تعینات سفیر ثمر الشعبان کی سرگرمیوں سے عراق میں شیعہ سنی فسادات پھوٹنے کا خطرہ ہے، لہذا انہیں فوراً تبدیل کر دیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں سعودی سفیر نے عراق میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے حقائق کے منافی گفتگو کی جس کی وجہ سے عراقی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور حکومت پر دباؤ بڑھتا جا رہا تھا کہ ہم باضابطہ سعودی عرب سے درخواست کریں کہ وہ اپنا سفیر تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ کولمبیا یونیورسٹی سے منسلک ڈاکٹر اعظم اخوند نے “دنیا نیوز” نارتھ امریکہ کے نمائندے ندیم منظور سلہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا سفیر واپس بلا لے گا۔ اگر اس نے تاخیری حربہ استعمال کیا تو پھر عراق کی حکومت سعودی سفیر ثمر الشعبان کو بلیک لیسٹ کرتے ہوئے فورا عراق چھوڑنے کا کہہ سکتی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ثمر الشعبان ایرانی رجیم کے شروع سے ہی خلاف ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات