2024 March 29
دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں یوم علی اصغر عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے+ تصاویر
مندرجات: ١٧٣٣ تاریخ اشاعت: ١٦ September ٢٠١٨ - ١٢:٠٢ مشاہدات: 3358
خبریں » پبلک
دنیا کے چالیس سے زائد ملکوں میں یوم علی اصغر عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے+ تصاویر

شیر خوار حضرت علی اصغرعلیہ السلام کی یاد میں آج جمعہ چار محرم الحرام کو ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے چالیس ممالک میں یوم علی اصغر منایا جا رہا ہے۔


تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں عالمی یوم علی اصغر کا پروگرام مصلائے امام خمینی میں اس وقت جاری ہے جس میں ہزاروں مائیں اپنے ننھے اور معصوم بچوں کو لے کر کربلا کے ششماہے شیر خوار سے عہد پیمان کرنے آئی ہیں۔

آج جمعے کو بیک وقت پاکستان اور ایران سمیت دنیا کے چالیس ملکوں میں یوم علی اصغر نہایت عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے اس موقع پر مائیں اپنے کمسن اور معصوم بچوں کو اپنی آغوش میں لے کر کربلاکے ششماہے کی ماں حضرت رباب کی مظلومی و مصائب پر نوحہ وگریہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی یوم عالمی اصغر ہر سال محرم کے پہلے جمعے کو کربلا میں شہید کئے گئے بچوں خاص طور پر حضرت علی اصغر کی یاد میں منایا جاتاہے۔


 
 
 
 
 
 
 
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات