2024 March 29
نام نہاد دوست ملک سعودیہ سے پاکستانی مزدوروں کی بے دخلی کا سلسلہ بدستور جاری
مندرجات: ١٧٠١ تاریخ اشاعت: ١١ August ٢٠١٨ - ١٢:١٢ مشاہدات: 1667
خبریں » پبلک
نام نہاد دوست ملک سعودیہ سے پاکستانی مزدوروں کی بے دخلی کا سلسلہ بدستور جاری

آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک تعصب کی بنیاد پر خصوصا شیعہ مزدوروں کو بے دخل کررہے ہیں کہ جن کے ناموں سے ان کے مذہب کا پتہ چل جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمت کی خاطرسعودی عرب جانے والے مزید100 پاکستانیوں کوسعودی حکومت نے بے دخل کر دیا۔ بے دخل پاکستانی سعودی ایئرلائن کی 734پر جدہ سے لاہور پہنچے ہیں۔

امیگریشن حکام نے تمام بے دخل مسافروں کو ایف آئی اے کائونٹرز پر روکا۔ امیگریشن عملے نے ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھر بھیج دیا۔

مسافروں نے بتایا کہ وہ بہتر مستقبل کا خواب لے کر سعودی عرب گئے تھے تاہم سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود سعودی حکومت نے انہیں گرفتار کر لیا اور3 ماہ قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کردیا۔

واضح رہے کہ عرب ممالک سے خصوصا وہ افراد بے دخل کئے جارہے ہیں جن کے ناموں میں علی، حسن یا حسین آتا ہو جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی بے دخلی کی وجہ اسلام آباد کے ریاض کیساتھ سردمہری کا شکار تعلقات بھی ہوسکتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ سعودی حکومت اپنی بدترین معاشی صورتحال کے سبب پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک سے آئے مزدوروں کو بھی ملک بدر کررہی ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات