2018 December 19
یمن کے ہسپتال پر سعودی جارحیت میں 52 افراد شھید اور 70 زخمی
مندرجات: ١٦٨٩ تاریخ اشاعت: ٠٥ August ٢٠١٨ - ١٤:١٠ مشاہدات: 70
خبریں » پبلک
یمن کے ہسپتال پر سعودی جارحیت میں 52 افراد شھید اور 70 زخمی

یمن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کے الثورہ ہسپتال پر کل سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری میں شہداء کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الحدیدہ میں ایک اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 52 بیمار شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی جارحیت کی مذمت کی۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے -




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی