2024 March 19
جھنگ: پی پی 126 پر دہشتگرد معاویہ اعظم اور شیخ شیراز اکرام کے درمیان سخت مقابلہ متوقع
مندرجات: ١٦٧٠ تاریخ اشاعت: ٢٤ July ٢٠١٨ - ١١:٤٥ مشاہدات: 2581
خبریں » پبلک
جھنگ: پی پی 126 پر دہشتگرد معاویہ اعظم اور شیخ شیراز اکرام کے درمیان سخت مقابلہ متوقع

جھنگ کا صوبائی حلقہ پی پی 126 خالصتا ًشہری حلقہ ہے ، یہاں سےدہشتگرد اعظم طارق کے بیٹا اہلسنت والجماعت کا رہنما معاویہ اعظم طارق آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لے رہا ہے جبکہ ان کے مد مقابل سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے بھائی شیخ شیراز اکرم بھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ،دیگر امیدواران میں ملک ظفر ٹوانہ ، مسلم لیگ ن کے آصف علی شاہد ڈھڈھی ، تحریک لبیک کی عابدہ پروین ، آل پاکستان مسلم لیگ کے محمد شفقات احمد اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر ابوالحسن امیدوار ہیں۔ راشدہ یعقوب اور ان کے خاوند شیخ یعقوب اسی حلقہ سے ایم پی اے رہ چکے تھے اور ان کو کافی مضبوط امیدوار سمجھاجارہاتھا اوروہ معاویہ اعظم سے مقابلے کی پوزیشن میں تھیں لیکن ان کی نااہلی کے بعد اب مقابلہ شیخ شیراز اکرم اور دہشتگرد معاویہ اعظم کے درمیان متوقع ہے ، لہذا اس دہشتگردوں کے مقابل میں جھنگ کی عوام کو شیخ شیراز اکرام کو کامیاب بنوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
واضح رہے کہ شیخ شیراز اکرم بھی پہلی دفعہ ایم پی اے کاالیکشن لڑ رہے ہیں لیکن وہ سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے بھائی ہیں اور وقاص اکرم گروپ شہری نشست سے تین مرتبہ ایم این اے منتخب ہو چکاہے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات