2024 March 28
الیکشن میں شرکت نہ کرنا شیعوں کی کمزوری کا باعث بنے تو ضرور شرکت کریں:آیت الله صافی گلپایگانی
مندرجات: ١٦٦٨ تاریخ اشاعت: ٢١ July ٢٠١٨ - ١٤:٢٥ مشاہدات: 1544
خبریں » پبلک
الیکشن میں شرکت نہ کرنا شیعوں کی کمزوری کا باعث بنے تو ضرور شرکت کریں:آیت الله صافی گلپایگانی

آیت الله صافی گلپایگانی نے کہا کہ الیکشن میں شرکت نہ کرنا شیعوں کی کمزوری کا باعث بنے تو ضرور شرکت کریں آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ: اگر شیعیان اھلبیت(ع) کا الیکشن میں شرکت نہ کرنا ان کی کمزوری کا باعث بنے تو الیکشن میں ان کی شرکت لازم و ضروری ہے۔

آیت الله العظمی صافی گلپایگانی:

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

با احترام و اکرام

حوزات علمیہ کی آفیشل نیوز ایجینسی.

جواب آیت الله العظمی صافی گلپایگانی

بسم اللہ الرحمن الرحیم
علیکم السلام و رحمة اللہ
اگر شیعیان اھلبیت(ع) کا انتخابات میں شرکت نہ کرنا ان کی کمزوری کا باعث بنے تو انتخابات میں ان کی شرکت لازم و ضروری ہے۔
واللہ العالم




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات