2024 March 28
کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاج
مندرجات: ١٦٦٤ تاریخ اشاعت: ١٨ July ٢٠١٨ - ١١:٤٥ مشاہدات: 1595
خبریں » پبلک
کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن دفتر کے سامنے احتجاج

الیکشن کمیشن کی جانب سے دہشتگردوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہر ے میں شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر کالعدم جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعتیں نام بدل کر احتجاج کررہی ہیں جبکہ انکی جانب سے ابھی تک فرقہ وارنہ کاروائیوں اور تقاریر کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس موقع پر سول سوسائٹی کے محمد علی، خالد راو، اسد زیدی یوتھ الائنس پاکستان ، اور محمود شیخ ،اسد گوکل نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے سرغنوں کا نام شیڈول فور سے نکلانا قانوں نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔

سول سوسائٹی کی جانب سے ہونے والے مظاہرے کے دوران ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی اور پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی نے بھی شرکت کی ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات