2024 April 26
پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں، آیت اللہ حکیم
مندرجات: ١٦٦٣ تاریخ اشاعت: ١٨ July ٢٠١٨ - ١١:٤٣ مشاہدات: 1518
خبریں » پبلک
پاکستانی عوام میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں، آیت اللہ حکیم

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کا کہنا تھاکہ الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

حوزہ نیوز کی جانب سے پوچھے گئے سوالات:

آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

با احترام و اکرام

جواب دفتر آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم:

بسمہ تعالی

عصر حاضر میں الیکشن میں شرکت اور ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنا ملت کا حق ہے اور یه (اگرچه محدود پیمانے پر ہی سہی) اصلاح امور اور ملک کی ترقی کا سنہری موقع هے ۔

الیکشن کے سلسلے میں لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ میدان میں آئیں اور لائق، صالح اور امین افراد کا انتخاب کریں۔

خداوند متعال کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ ہمارے عزیزوں کو دینی اور قومی ذمہ داری کو انجام دینے کی توفیق دے۔

دفتر حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات