2024 April 27
نائیجیریا : اسلامی تحریک کےسربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی حالت تشویشناک
مندرجات: ١٦٥٥ تاریخ اشاعت: ١٢ July ٢٠١٨ - ١٦:٣٩ مشاہدات: 1528
خبریں » پبلک
نائیجیریا : اسلامی تحریک کےسربراہ شیخ ابراہیم زکزکی کی حالت تشویشناک

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک کےبانی آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت نہایت تشویشناک ہو گئی ہے۔نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھرانے کے ایک قریبی ذریعے اور معروف اہل قلم یونس ابوبکر نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی نازک ہو چکی ہے اور وہ اب چلنے کی بھی سکت نہیں رکھتے-

انھوں نے نائیجیریا کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ شیخ زکزکی اس ملک کے عوام کے لئے ریڈ لائن ہیں اور ان پر ہونے والے ظلم پر وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے-یونس ابوبکر نے آیت اللہ شیخ زکزکی کی جسمانی حالت خراب ہونے اور غیرقانونی حراست کو ختم کرنے کے لئے عدالتی حکم موجود ہونے کے باوجود صدر محمدو بوہاری کی جانب سے ان کی رہائی کی درخواستوں کو مسترد کر دیئے جانے پر افسوس کا اظہار کیا-اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے بھی کہا ہے کہ حکمراں ٹولہ رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لیے اسلامی تحریک کے خلاف گمراہ کن خبریں شائع کرنے پر اتر آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج اور سرکاری اہلکار عوام کے پرامن مظاہروں کو تشدد اور بدامنی میں تبدیل کرنے کی سازش کر رہے ہیں-واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر کی بقیت اللہ امام بارگاہ میں اربعین حسینی میں شریک عزاداروں پر حملہ کر دیا تھا جس میںسینکڑوں عزادار شہید ہو گئے تھے۔اس حملے میں آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ سمیت سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ نائیجریا کی فوج نے اسلامی تحریک کے رہنما ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔نائیجیریا کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال آیت اللہ ابراہیم زکزکی کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن حکومت اور فوج، عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے گریز کر رہی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات