2024 May 8
سعودی فوجی وفد کا اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ
مندرجات: ١٦٥٢ تاریخ اشاعت: ١١ July ٢٠١٨ - ١٢:٢١ مشاہدات: 1507
خبریں » پبلک
سعودی فوجی وفد کا اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ

سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہےیمن کی جنگ میں سعودی عرب کے ہاتھوں اسرائیل کے ممنوعہ ہتھیاروں اور میزائلوں کو استعمال کئے جانے کا راز فاش ہوجانے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں مقیم ایک صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کا اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم خریدنے کے لئے تل ابیب کا دورہ کیاہے –

الخلیج الجدید نامی انٹرنیٹ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ سعودی عرب کے سابق اینٹلیجنس افسر انورعشقی کی قیادت میں ایک سعودی وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے -ایک سوئیس اخبار نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک وفد نے اسرائیل کے اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کی خریداری کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے – سعودی وفد نے اپنے دورہ تل ابیب میں اسرائیلی حکام سے کہا ہے کہ وہ آئرن ڈوم اور اس سے متعلق آلات کسی تیسرے ملک کے ذریعے ریاض کو منتقل کریں – ڈیفنس ورلڈ نیوز ویب سائٹ نے بھی اس سے پہلے لکھا تھا کہ سعودی عرب نے یمنی فوج کے میزائلی حملے سے بچنے کے لئے اپنے فوجی ماہرین کے ذریعے ابوظہبی میں اسرائیل کے دفاعی میزائلی سسٹم کا تجربہ کرایا ہے- اس درمیان قطر کی خلیج آن لائن ویب سائٹ نے جمعے کو امریکی کانگریس کے بعض ذرائع کے حوالے سے خبردی تھی کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے جنگ یمن اور خاص طور پر الحدیدہ پرہوائی حملے کے دوران اسرائیلی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے –




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات