2024 April 25
یمن اور قطر کا بائیکاٹ کرکے انہیں بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟امام کعبہ جواب نہ دسکے
مندرجات: ١٦٥٠ تاریخ اشاعت: ١١ July ٢٠١٨ - ١٢:١٨ مشاہدات: 1411
خبریں » پبلک
یمن اور قطر کا بائیکاٹ کرکے انہیں بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟امام کعبہ جواب نہ دسکے

سوٹزرلینڈ کے دورے پر گئے ہوئے مسجد الحرام کے امام عبدالرحمن السدیس کے ساتھ ایک مسجد میں خطاب کے دوران ایک غیرمتوقع واقعہ پیش آ گیا۔

ذرایع ابلاغ کے مطابق مسجد میں خطاب کے دوران ایک شخص نے امام کعبہ سے کچھ انتہائی ناگوار قسم کے سوالات پوچھ لئے، جس کی ویڈیو اب دنیا بھر میں گردش کر رہی ہے۔ س شخص نے امام کعبہ کے سیاسی نظریات پر تنقید کرتے ہوئے پہلا سوال کیا کہ ”آپ ہمیں امن کے بارے میں لیکچر کیسے دے سکتے ہیں جبکہ آپ اپنے ہمسایہ ممالک یمن اور قطر کا بائیکاٹ کرکے انہیں بھوکے مارنے پر تلے ہوئے ہیں؟“

امام کعبہ عبدالرحمن السدیس اس اجتماع میں سلامتی سکیورٹی کے موضوع پر بات کررہے تھے لیکن ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص کو جواب دئیے بغیر ہی وہ رخصت ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق ان سے سوال کرنے والے شخص کا تعلق الجیریا سے ہے۔ اس نے الجیریا، مصر اور ترکی میں ہونے والی بغاوت کے لئے سعودی امام کی حمایت پر بھی سوالات اٹھائے۔ سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے سوالات اٹھانے والے شخص کے لئے حمایت کا اظہار کیا ہے اور خصوصاً امام عبدالرحمن السدیس کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی مملکت کے حکمران السعود خاندان کی حمایت اور تعریف پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں عبدالرحمن السدیس کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ اور سعودی عرب مل کر دنیا کو امن اور خوشحالی کی جانب لے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان امریکہ کے دورے کے دوران نیویارک میں دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات