2024 April 25
سعودی جنگی طیاروں نے یمن کی ہزار سالہ پرانی مسجد کو خاک میں ملا دیا+ تصویریں
مندرجات: ١٦٤ تاریخ اشاعت: ٠٣ September ٢٠١٦ - ١٢:٣٨ مشاہدات: 2073
خبریں » پبلک
سعودی جنگی طیاروں نے یمن کی ہزار سالہ پرانی مسجد کو خاک میں ملا دیا+ تصویریں

صنعا کے علاقے بنی مطر میں واقع تاریخی مسجد جبل النبی شعیب پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کر کے ایک ہزار سال پرانی اس مسجد کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کی تاریخی مسجد جس کا شمار آثار قدیمہ میں ہوتا تھا کو مسمار کر دیا۔
صنعا کے علاقے بنی مطر میں واقع تاریخی مسجد جبل النبی شعیب پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کر کے ایک ہزار سال پرانی اس مسجد کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔
 بغیر کسی دلیل کے بمباری کر کے مسجد کو ویران کئے جانے پر اہل یمن نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی سخت مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب کسی مسجد کو اپنے جارحانہ حملے کا نشانہ بنا رہا ہے اس سے قبل بھی دسیوں تاریخی مساجد اور دیگر مذہبی آثار کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا کر انہیں نابود کیا ہے۔
یمن میں دو سال سے جاری سعودی جارحیت میں جہاں سینکڑوں تاریخی آثار خاک میں مل گئے ہیں وہاں ہزاروں بے گناہ انسانوں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں کی جانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
...............

Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  
آخری مندرجات