2018 December 15
عراق میں ایک درجن خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی
مندرجات: ١٦٣٧ تاریخ اشاعت: ٠١ July ٢٠١٨ - ١٢:٥٨ مشاہدات: 74
خبریں » پبلک
عراق میں ایک درجن خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو پھانسی

عراقی عدالت عالیہ نے مختلف جرائم اور بے گناہ عراقیوں کے قتل عام میں ملوث 12 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر فوری عمل درآمد کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی عدالت کی طرف سے ملک بھر میں بھیانک جرائم میں ملوث 12 داعشی دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے انھیں پھانسی دیدی گئی ہے۔

اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے تکفیری دہشت گردوں کی سزائے موت پر فوری عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جن دہشت گردوں کی پھانسی کا حکم عدالت کی طرف سے جاری ہوا ہے، انھیں فوری طور پر تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

عراق وزیر اعظم نے یہ حکم حال ہی میں دہشت گردوں کی طرف سے آٹھ عراقی شہری قیدیوں کا بے دردی سے سر کاٹنے کے بعد سامنے آیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی