2024 March 29
تین برطانوی مسلمان بہن بھائی 'داعشی مواد پڑھنے ' پر جہاز سے اتار دیے گئے
مندرجات: ١٦٢ تاریخ اشاعت: ٠٣ September ٢٠١٦ - ١٢:٣٨ مشاہدات: 1414
خبریں » پبلک
اسلامو فوبیا
تین برطانوی مسلمان بہن بھائی 'داعشی مواد پڑھنے ' پر جہاز سے اتار دیے گئے

دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اس سے متعلق تو سب نے پڑھا سنا ہو گا، کچھ ایسا ہی واقع برطانیہ کے شہر لندن کے ائیر پورٹ پر پیش آیا جب تین بہن بھائیوں کو اس وقت جہاز سے اتار کے تفتیش شروع کر دی گئی جب وہ اپنی سیٹس پر بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب جانے ہی والے تھے۔

گزشتہ ہفتے دو بہنیں اور ایک بھائی چھٹیاں منانے یورپ جا رہے تھے کہ ایزی جیٹ کی فلائیٹ پر سوار تینوں کو ایک مسافر کی شکایت پر اتار دیا گیا۔ مسافر نے شکایت لگائی کہ ان تینوں کا تعلق دہشتگرد داعش گروپ سے ہے، جس کے بعد ان کو اپنی سیٹس سے اٹھا کر جہاز سے اتر جانے کو کہا گیا جہاں پولیس افسران نے ان سے تفتیش شروع کی۔

تقریبا ایک گھنٹہ سوال و جواب کے بعد تینوں کو سفر کرنے کے لیے کلیر قراد دیا گیا۔ مریم، سکینہ اور علی پیدائشی طور پر مسلمان ہیں اور انگریزی کے علاوہ کوئی زبان نہیں بول سکتے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے تینوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے ان کو گہرا صدمہ پہنچا ہے اور وہ اس رویے سے سخت ناخوش ہیں۔ واقعے کے بعد ایئرلائن نے مسافروں سے معافی مانگی لیکن سکینہ دھراس کہتی ہیں کہ ہم پر جھوٹا الزام لگایا گیا جس پر اس مسافر کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاھیے۔

سکینہ صحت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور برطانوی سوسائٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ غیر ملکوں میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ یہ کوئی انوکھا واقع نہیں، اس طرح کے بہت سے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے جن میں حالیہ واقعات میں فرانس حکومت کی جانب سے برقینی پر پابندی شامل ہے۔ سکینہ کہتی ہیں کہ یہ واقع امتیازی اور نسلی بنیاد پر مبنی ہے اور وہ اس پر وضاحت اور معافی کی طلبار ہیں۔ 

 رپورٹ توقیر عباس

شفقنا اردو

Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  
آخری مندرجات