2018 October 20
فرانسیسی صدر کا سنسنی خیز انکشاف/ آل سعود نے لبنانی وزير اعظم کو کئی ہفتہ قید رکھا
مندرجات: ١٥٩٢ تاریخ اشاعت: ٠٢ June ٢٠١٨ - ١١:٤١ مشاہدات: 78
خبریں » پبلک
فرانسیسی صدر کا سنسنی خیز انکشاف/ آل سعود نے لبنانی وزير اعظم کو کئی ہفتہ قید رکھا

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنانی وزیراعظم سعد حریری کو کئی ہفتہ یرغمال بنا رکھا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایک ٹی وی انٹرویومیں کہاکہ گذشتہ سال سعودی عرب نے لبنانی وزیر اعظم سعد حریری کو کئی ہفتے قید میں رکھا تھا۔فرانسیسی صدر نے دعویٰ کیا کہ سعد حریری کو آزاد کرانے میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا اور اگر ایسا نہ کیا جاتا تو اس وقت لبنان میں خانہ جنگی ہو رہی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ اگر فرانس کی بات اس وقت نہ سنی گئی ہوتی تو اس وقت لبنان میں جنگ ہو رہی ہوتی، یہ فرانسیسی سفارتکاری تھی۔ میکرون نے کہا کہ میں یاد دلاتا چلوں کہ لبنانی وزیر اعظم سعودی عرب میں کئی ہفتے تک حراست میں تھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی