2024 March 29
"کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے"۔۔۔ بن سلمان سے متعلق افواہوں کا بازار مزید گرم
مندرجات: ١٥٦٦ تاریخ اشاعت: ٢١ May ٢٠١٨ - ١١:٣٨ مشاہدات: 1455
خبریں » پبلک
"کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے"۔۔۔ بن سلمان سے متعلق افواہوں کا بازار مزید گرم

سعودی ولی وعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بارے میں افواہوں کابازار مزید گرم ہوتا جارہا ہے جبکہ ٹوئیٹر پر کئی دن سے بن سلمان کا ہیش ٹیگ ٹاپ پر آرہا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ وہ 21اپریل کو سعودی شاہی محل میں ہونے والی فائرنگ میں یا تو بری طرح زخمی ہوچکا ہے یا پھر شائد وہ مرچکا ہے ۔

انہی گرم ہوتی افواہ کو ختم کرنے کے لئے بن سلمان کے مشاور نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر ایک ایسی تصویر نشر کی جس سے یوں لگ رہا ہے کہ وہ مصر میں مصری صدر سیسی، بحرین بادشاہ اور اپنے دیرینہ دوست بن زائد کے ساتھ ایک بے تکلفانہ انداز میں ہنسی مذاق کررہے ہیں۔

لیکن تجزیہ کار کہتے ہیں کہ
▪الف: اس قسم کی کسی ملاقات کے بارے میں کسی ایک بھی ملک نے ایسی کوئی خبر نشر نہیں کی۔
▪ب: کسی ایک بھی ملک کی جانب سے کوئی ایسی بات نہیں آئی کہ یہ چاروں اہم شخصیات مصر میں گذشہ 21اپریل کے بعد اکھٹی ہوئی ہوں۔
▪ج: بن سلمان کو چھوڑ کر باقی تین شخصیات کی گذشتہ کی مصروفیات کو چیک کیا جائے تو اس بات کا امکان کم ہی دکھائی دیتا ہے کہ یہ تین شخصیات میں سے کسی نے مصر کا دورہ کیا ہو۔

اس ٹوئیٹ کے بعد ایک بار پھر افواہ کا بازار مزید گرم ہوچلا ہے کیونکہ کہا جارہا ہے کہ یہ ٹوئیٹ پرانی ہوسکتی ہے اور اس کے زیادہ امکانات موجود ہیں۔

یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ شاہی محل میں ہونے والی فائرنگ ایک زبردست فائرنگ تھی اور اس کا ڈرون کیمرے سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ ڈرون کیمرہ حملہ آوروں کی جانب سے ہی اڑایا گیا تھا ۔

اصل کہانی کچھ بھی ہو لیکن موجودہ صورتحال میں اس ٹوئیٹ نے یہ بات واضح کردی ہے کہ کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہورہی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات