2024 April 26
بلوچستان: پاک فوج کی کاروائی ہزارہ شیعوں کا قاتل لشکر جھنگوی کا سلمان بدینی واصل جہنم
مندرجات: ١٥٦٠ تاریخ اشاعت: ١٧ May ٢٠١٨ - ١١:٥١ مشاہدات: 1393
خبریں » پبلک
بلوچستان: پاک فوج کی کاروائی ہزارہ شیعوں کا قاتل لشکر جھنگوی کا سلمان بدینی واصل جہنم

آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی کرتے ہوئے پاک فوج نے سیکڑوں ہزارہ شیعہ برادری کے قاتل سلمان بدینی کو واصل جہنم کردیا ہے۔

ٓآئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ کیلی الماس میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں لشکر جھنگوی کا ہائی پروفائل دہشتگرد ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے، آپریشن کے دوران سیکڑوں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کا قاتل سلمان بدینی خودکش بمبار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

ٓاس آپریشن نے دوران پاک فوج کے ایک کرنل سہیل دہشتگردوں سے مقابلے میں شہید ہوگئے ہیں ،کانسٹبل محمد رحیم، کانسٹبل عمران، انسپکٹر سید احتشام، ایف سی خیال گل، کانسٹبل نجب، ایک سترہ سالہ لڑکی اور چھوٹا بچہ زخمی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان بدینی لشکر جھنگوی بلوچستان کے سرغنہ داود بدینی کا قریبی ساتھی تھا جو سن دو ہزار آٹھ کو کینٹ جیل سے عثمان کرد کے ساتھ فرار ہوگیا تھا، جبکہ عثمان کرد ۲۰۱۳ کوئٹہ بم دھماکہ اور شکار پور دھماکہ ۲۰۱۵ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات